ڈویژنل تحفظ ختم نبوت کانفرنس مظفر گڑھ 12-2019 - ھفت روزہ اھل حدیث

Breaking

Sunday, July 14, 2019

ڈویژنل تحفظ ختم نبوت کانفرنس مظفر گڑھ 12-2019


عظیم الشان ڈویژنل تحفظ ختم نبوت کانفرنس مظفر گڑھ

سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم﷾ کا خصوصی خطاب‘ صوبائی‘ ضلعی وذیلی تنظیمات کے قائدین کا کانفرنس کے اجتماع سے خطاب
اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ فیصل افضل شیخ اور جنرل سیکرٹری حافظ محمد عامر صدیقی کی ہدایات پر اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ۱۶ فروری ۲۰۱۹ء بروز ہفتہ پرائم گارڈن علی پور بائی پاس چوک ضلع مظفر گڑھ میں دوسری ڈویژنل تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر ملک عبدالکریم سرپرست یوتھ فورس جنوبی پنجاب کو ناظم کانفرنس مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر صاحب نے اپنی ٹیم محترم مولانا محمد اکرم شہزاد صدر اہل حدیث یوتھ فورس لیہ‘ قاری محمد ابراہیم سلفی سابق صدر اہل حدیث یوتھ فورس مظفر گڑھ‘ قاری عبدالصمد صدر اہل حدیث یوتھ فورس مظفر گڑھ‘ قاری محمد عرفان ڈپٹی سیکرٹری اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان‘ قاری تنویر الحق‘ مولانا سمیع اللہ بھٹی‘ قاری عبداللہ سلفی‘ رانا عطاء الرحمن انجم اور قاری یٰسین حیدر کے ہمراہ کانفرنس کو کامیاب کرنے کے لیے انفرادی واجتماعی ملاقاتیں کیں۔ مختلف علاقوں میں مسلسل پروگرامز اور میٹنگز کا انعقاد کیا‘ سوشل اور پرنٹ میڈیا پر بھر پور تشہیر کی‘ کانفرنس کے حوالے سے اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے صدر مولانا ضیاء الحق جانباز‘ اور جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ رحمانی نے بھی مختلف اجلاسوں میں شرکت کی۔ کانفرنس کے تمام تر انتظامات اور رابطہ مہم کو صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان جناب حافظ فیصل افضل شیخ اور جنرل سیکرٹری جناب حافظ محمد عامر صدیقی‘ ناظم کانفرنس ڈاکٹر ملک عبدالکریم ندیم سے مسلسل رابطے میں رہے اور اس پروگرام کو مانیٹر کرتے رہے۔ تاہم ۱۶ فروری کو مظفر گڑھ میں منعقد ہونے والی تحفظ نبوت کانفرنس ایک تاریخ ساز اور فقید المثال کانفرنس تھی۔ کانفرنس حاضری‘ تقاریر اور انتظامات کے لحاظ سے کامیاب رہی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری احتشام الرحمن نے حاصل کی جبکہ مولانا نصر امجد جاوید صدیقی نے حمد ونعت پیش کی۔ کانفرنس کی ابتداء ناظم تبلیغ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان قاری محمد اسماعیل عتیق کے خطاب سے ہوئی۔ شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ اعوان نے ختم نبوت کے حوالے سے پر مغز خطاب کیا۔ قاری عبدالرحیم کلیم کے خطاب نے کانفرنس کو چار چاند لگا دیے۔ کانفرنس کا پنڈال نماز عشاء سے قبل ہی کھچا کھچ بھر گیا تھا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد نے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلام کا قلعہ اور مراکز ہیں‘ ان کے کسی قسم کے قوانین میں ترمیم سے پہلے تمام مسالک کے علماء کو اعتماد میں لیا جائے۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی‘ محسن جماعت‘ ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریمd نے اپنے خطاب میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کو مظفر گڑھ کی ایک تاریخ ساز اور ایک مثالی کانفرنس قرار دیتے ہوئے مرکزی اور جنوبی پنجاب کی قیادت اور ناظم کانفرنس ڈاکٹر ملک عبدالکریم ندیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ محبت رسولe اور تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ ناموس رسالت کے قوانین کے ساتھ مسلمانوں کے جذبات وابستہ ہیں اس لیے ان قوانین کی منسوخی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ناظم اعلیٰ پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی نے فتنہ قادیانیت کے خاتمہ کے لیے علماء اہل حدیث کی خدمات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ علماء اہل حدیث نے ہر دور میں ختم نبوت کی چوکیداری کی۔ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ فیصل افضل شیخ نے اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب اور بالخصوص مظفر گڑھ کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان سلفی نوجوانوں پر مشتمل جماعت کا ہراول دستہ ہے جو قائد ملت سلفیہ حضرت الامیر پروفیسر ساجد میرd اور محسن جماعت ڈاکٹر حافظ عبدالکریمd کی قیادت میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور تحفظ ختم نبوت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے ایک سازش کے تحت پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانا چاہتے ہیں۔ آئین میں اسلامی دفعات کو ختم کرنا ان کا بڑا ٹارگٹ ہے۔ جنرل سیکرٹری حافظ عامر صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل حدیث یوتھ فورس کی تنظیمی طور پر پورے جنوبی پنجاب میں تحریک بیدار ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بیرونی آقاؤں کے آگے جھکنے کی بجائے استقامت کا مظاہرہ کریں۔ قوم امریکی غلامی قبول نہیں کرے گی۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر مہنگائی میں اضافہ قوم دشمنی ہے۔ کانفرنس سے قاری سیف اللہ عابد امیر خانیوال‘ مولانا خالد محمود اظہر ناظم ڈیرہ غازیخاں‘ مولانا بلال ثاقب ناظم وہاڑی‘ مولانا عبدالستار ناظم مظفر گڑھ‘ ترجمان اہل حدیث مولانا عبدالمنان راسخ‘ مولانا یوسف پسروری‘ مولانا عبدالکریم‘ مولانا حافظ مقصود احمد‘ ابوطلحہ ثناء اللہ شاہد‘ مولانا عبدالرحیم گجر امیر ملتان‘ مولانا یٰسین راہی امیر راجن پور‘ حافظ اصغر سلفی ودیگر نے خطابات کیے۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ملک عبدالکریم ندیم‘ مولانا محمد اکرم شہزاد‘ قاری محمد عرفان‘ مولانا مشتاق احمد اور مولانا سعد اللہ بھٹی نے انجام دیے۔ آخر میں ناظم کانفرنس ڈاکٹر ملک عبدالکریم ندیم نے کہا کہ قائدین نے ہمیں جو ہدف دیا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ جس پر میں اپنے قائدین‘ رفقاء‘ اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ خصوصی طور پر اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے صدر مولانا ضیاء الحق جانباز‘ جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ رحمانی‘ مولانا اکرم شہزاد‘ قاری محمد ابراہیم سلفی‘ قاری عبدالصمد‘ قاری عبداللہ سلفی‘ رانا عطاء الرحمن انجم‘ حاجی الیاس خالد‘ غلام مصطفی‘ عطاء الرحمن‘ قاری کلیم اللہ ودیگر کا انتہائی شکر گذار ہوں کہ جن کی دن رات کی محنت سے آج یہ عظیم الشان کانفرنس وقوع پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی سکیورٹی کے فرائض جامعہ محمدیہ اہل حدیث خانپور کے طلبہ نے حافظ محمد اصغر سلفی کی قیادت میں باحسن وخوبی سرانجام دیے۔
کانفرنس میں مولانا عبدالرحمن سلفی امیر مظفر گڑھ‘ ڈاکٹر محمد اسحاق‘ مولانا عبدالعلیم مجاہد‘ حاجی محمد خالد‘ مولانا محمد اسماعیل ساجد‘ مولانا عبدالوہاب‘ مولانا حافظ محمد اسماعیل محمدی‘ مولانا عبدالشکور‘ حافظ محمد عزیر سلفی‘ مولانا اشفاق احمد سلفی‘ رانا راشد احسان‘ وقاص سعید‘ مولانا فاروق عدیل‘ مولانا داؤد انجم‘ قاری محمد یامین محمدی‘ احسان الحق‘ عاطف خان شیروانی‘ مولانا سیف اللہ حقانی‘ حافظ اشتیاق احمد امیر ضلع لیہ‘ مولانا محمد حنیف ناظم لیہ‘ مولانا محمد ابوبکر (ڈیرہ خازیخاں)‘ مولانا رانا صابر ظہیر ودیگر ہزاروں کی تعداد میں شمع توحید ورسالت کے پروانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیغام ٹی وی کی خصوصی ٹیم نے کوریج دی جبکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے بھی کانفرنس کو بھر پور کوریج دی۔……… رپورٹ: عطاء الرحمن حقانی


No comments:

Post a Comment