اخبار الجماعت 17-2019 - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Saturday, July 27, 2019

اخبار الجماعت 17-2019


اخبار الجماعت

مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس
برمنگھم (پ۔ر)سانحہ نیوزی لینڈ نے یورپ میںاسلام اور مسلمانوں کے بارے میں ہمدردی اورخیرخواہی کے جذبات بیدار کردیے ہیں اور وہ اثرات بد بڑی حدتک پس منظر میں چلے گئے ہیں جو مذہبی تعصب نے ابھاررکھے تھے اور نائن الیون کے بہانے سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پیدا کردیے گئے تھے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کی مجلس شوریٰ کے پہلے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مختلف علماء نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زبانی تبلیغ کی بجائے اپنے حسن اخلاق و مضبوط کردار سے اپنے دین کوغیر مسلموں تک پہنچانا چاہیے، صحابہ کرامؓ نے اسی طرح دنیا کے کونے کونے میں اسلام پھیلایا تھا۔ خاص طور پر یورپ کے لوگ اسلام کے بارے میں کچھ سیکھنااور جاننا چاہتے ہیں اور ان کی پیاس بڑھ رہی ہے،  اور ان میں اچھی بات قبول کرنے کی صلاحیت و فکر بھی پوری طرح موجود ہے،جس کاہمیں احساس ہونا چاہیے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کی مجلس شوریٰ کااجلاس گزشتہ روز مرکزبرمنگھم میں زیر صدارت مولانامحمد ابراہیم میرپوری  امیرمرکزیہ منعقد ہواجس میں ناظم اعلیٰ مولاناحافظ حبیب الرحمن حبیب نے گزشتہ اجلاس اورگزشتہ سال کی جماعتی کارروائی پڑھ کر سنائی۔  انہوں نے بتایا کہ رابطہ مہم کے سلسلہ میں تقریبا سبھی برانچوں کا دورہ جماعتی قیادت نے کیا ہے جس سے رابطہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا اور اراکین کیے ساتھ ان کے مقامی مسائل پر بھی بات ہوئی ، جس سے لوگوں کو جماعت کے بارے میں احساس پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ مہم جاری رہے گی۔ رابطہ مہم میں امیروناظم کے علاوہ دیگر ناظمین نے بھی تعاون کیا، مولانا عبدالکریم ثاقب نے کہا کہ جماعتی اراکین کی رجسٹریشن کا کام بھی بہت اہم ہے۔ مسلم فیملیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے مجلس القضا ء الاسلامی  کی ضرورت وافادیت مولانا شیرخان نے بیان کی جبکہ جمعیت کے زیرانتظام  فلاحی تنظیم اسلامک ریلیف کی کار کردگی پر مولانا عبدالستار عاصم نے روشنی ڈالی اور تھرپارکر میں پانی کی فراہمی ، بنگلہ دیش اور برما کے بحران میں اسلامک ریلیف کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ ماہنامہ صراط مستقیم برمنگھم کی مجلس ادارت کے بعض فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔ مختلف برانچوں میں پیدا ہونے والے بعض مسائل کے حل کیلئے مرکز کی نگرانی میں مصالحتی کمیٹی تشکیل دی گئی ، علاوہ ازیں زونل ناظمین کی تقرری وانتخاب کو دستو رجماعت کا حصہ بنایا جائے گا۔ ناظم طبع و تالیف ، ناظم دعوت و تبلیغ ، ناظم نشر واشاعت ، اسلامک ریلیف ، اور دیگر ناظمین نے بھی اپنی اپنی کارکردگی رپورٹیں پیش کیں‘ مختلف موضوعات پر اراکین نے سیر حاصل گفتگو کی۔
انتہائی ضروری وضاحت
میرے متعلق ایک مخصوص گروپ (عالمی) یہ پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ میں ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کر چکا ہوں۔ انہوں نے میرے بعض فتاویٰ بھی شائع کیے ہیں۔ اس سلسلے میں گذارش ہے کہ میری جماعتی وابستگی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سے ہے اور رہے گی۔ اس کے علاوہ میرا کسی اور جماعتی دھڑے سے تعلق نہ ہے اور نہ ہی میں نے فتویٰ شائع کرنے کی اجازت دی ہے۔ لہٰذا جماعتی احباب اس مذموم پروپیگنڈہ سے آگاہ رہیں۔ (حافظ عبدالستار الحماد‘ میاں چنوں‘ خانیوال)

مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل چونیاں کا اجلاس
مورخہ 17 مارچ 2019ء بروز اتوار مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل چونیاں کا ایک اہم اجلاس مرکز القدس الاسلامی الٰہ آباد میں مولانا بارک اللہ صمصام کی امارت میں منعقد ہوا۔ مولانا میاں داؤد ارشد (امیر ضلع) قاری محمد صدیق شاکر (ناظم ضلع اور مولانا عباس نوید (سینئر نائب ناظم ضلع) مہمان خصوصی تھے۔ مولانا قاری عطاء الرحمن کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ ناظم تحصیل محمد عبداللہ امجد نے سابقہ کارروائی پیش کی۔ ازاں بعد تھانہ جات کے ناظمین نے اپنے اپنے حلقوں اور تھانہ جات کی رپورٹ پیش کی جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس میں اتفاق رائے سے مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے: 1 ایک ماہ کے اندر ہر مسجد میں جماعتی نظم قائم کیا جائے۔ 2ہر سٹی وتھانہ کا اجلاس ہر ماہ کے پہلے اتوار کو ہو گا اور تحصیل کا اجلاس 2 ماہ بعد ہو گا۔ 3 اجلاس کا د ورانیہ مناسب ہو اور دیئے گئے وقت کے مطابق آنا چاہیے۔ 4 تبلیغی پروگرامز کا اشتہار فی الفور شائع کیا جائے۔ آخر میں تمام مہمانان گرامی نے جماعتی نظم کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور قاری محمد صادق رحمانی آف کنگن پور کی د عائے خیر پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
ضرورت برائے ایجنسی ہولڈرز
ہفت روزہ اہل حدیث لاہور کو ملک بھر سے ضلع تحصیل اور شہر کی سطح پر ایجنسی ہولڈرز کی ضرورت ہے۔ مستحکم باحیثیت‘ خواہشمند احباب رابطہ کریں۔ جماعتی احباب اپنے امیر/ناظم کی وساطت سے درخواست ارسال کریں۔ کم از کم 10 شماروں کی ایڈوانس رقم بھیجنا ضروری ہے۔ نیز کاروباری وتاجر برادری اپنے کاروبار کی ترقی کے لیے اشتہار انتہائی مناسب قیمت میں نمایاں طور پر شائع کروائیں۔ شکریہ!
(منجانب: محمد طارق چوہان‘ مینیجر ہفت روزہ اہل حدیث:  03217528773)
ہفت روزہ اہل حدیث کی توسیع اشاعت مہم
اہل حدیث یوتھ فورس ضلع لیہ کے صدر مولانا محمد اکرم شہزاد اور کابینہ یوتھ فورس ضلع لیہ کی خصوصی کاوش سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کاترجمان مجلہ اہل حدیث کی توسیع اشاعت مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر چوک اعظم سٹی میں 10 رسالے لگوائے جا چکے ہیں اور بہت جلد پورے ضلع میں اس مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔ ان شاء اللہ!
قاری عطاء اللہ عابد انتقال کر گئے
گذشتہ ماہ مارچ میں ناظم جامعہ عائشہ صدیقہ کھیالی گوجرانوالہ کے استاذ محترم قاری عطاء اللہ عابد صاحب انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون! قاری صاحب 1970ء میں کھیالی گوجرانوالہ تشریف لائے اور 50 سال تک دین کی خدمت کی۔ آپ ایک بے لوث پر خلوص اور نیک انسان تھے۔ زندگی بھر اپنا کاروبار کرتے رہے۔ ساتھ ہی محترم مولانا محمد سلیمان کیلانی رحمہ اللہ نے آپ کو اپنے قائم کردہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کی خدمت کی ذمہ داری بھی سونپ دی جو کہ آپ نے تا دم واپسیں باحسن طریقہ نبھاتے رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ شیخ الحدیث محترم حافظ محمد امین محمدی نے ان کی وصیت کے مطابق پڑھائی۔ ہر مسلک اور مکتب فکر کے لوگوں نے آپ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ احباب جماعت سے قاری صاحب مرحوم کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل ہے۔


No comments:

Post a Comment

View My Stats