ناظم اعلیٰ مرکزیہ کی جماعتی سرگرمیاں 14-2019 - ھفت روزہ اھل حدیث

Breaking

Sunday, July 14, 2019

ناظم اعلیٰ مرکزیہ کی جماعتی سرگرمیاں 14-2019


ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریمd

کے تنظیمی دورہ جات (پانچویں قسط)
۱۱۔ ضلع لیہ میں سیرۃ النبیﷺ کانفرنس:
۲۳ مارچ۲۰۱۹ء بروز ہفتہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع لیہ کے زیر اہتمام معروف تعلیمی و دعوتی ادارہ ’’مرکز ابی بکرالاسلامی‘‘ میں ۹ویں سالانہ فقید المثال سیرت محسن انسانیتe کانفرنس مولانا حافظ اشتیاق احمد امیر ضلع لیہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جبکہ قائد اہل حدیث محسن جماعت سینیٹر حافظ عبدالکریم ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ ضلع لیہ کے مرکزی قائدین اور مرکز ابی بکراسلامی کی انتظامیہ نے محترم ناظم اعلیٰ کا بھرپور استقبال کیا اور نعروں کی گونج میں اسٹیج کی زینت بنایا اور انہوں نے خصوصی خطاب فرمایا ۔ اسٹیج پر موجود مرکزی خطباء اور قائدین نے قائد ملت کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
کانفرنس میں ضلع بھر سے علماء اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے جماعت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ اسٹیج سیکرٹری حافظ زبیر شاہین نے قاری نوید الحسن لکھوی کی تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز کیا۔ ازاں بعد رات گئے تک کانفرنس سے مولانا حافظ عبدالباسط شیخوپوری ناظم تبلیغ، ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی امیر لاہور ، مولانا ابو ارشاد فیصل، مولانا شیخین توحیدی ، مولانا قاری احمد حسن ساجد، مولانا محمد اسماعیل عتیق اور دیگر ضلعی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مرکز ابی بکر ا لاسلامی کے رئیس اور کانفرنس کے میزبان مولانا محمد بلال اظہر امیر تحصیل لیہ، مولانا محمد سلیمان دانش نائب امیر لیہ و ناظم مرکز ابی بکر الاسلامی چوک اعظم، حافظ نعیم عباس نائب ناظم نشرواشاعت لیہ اور دیگر معاونین، منتظمین کی بھرپور محنت اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کانفرنس بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
 ۱۲۔ لودھراں اور بہاولپور کا مشترکہ اجلاس:
۱۷ فروری ۲۰۱۹ء کو ضلع لودھراں اور ضلع بہاولپور کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ حاضری کے اعتبار سے اچھا رہا‘ ضلع بہاولپور‘ احمد پور شرقیہ‘ تحصیل یزمان‘ تحصیل خیر پور اور تحصیل حاصل پور کے امراء اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ احمد پور اوچ شہر سے مولانا ریاض احمد سلفی اور منڈی یزمان سے سید اسماعیل شاہ نے جماعتی رپورٹ بیان کی۔ مولانا محمد علی حاصل پور سے اور محمد ایوب خیر پور سے اور دیگر اراکین نے گفتگو کی۔ مولانا عبدالرحمن گل امیر ضلع بہاولپور نے ضلع کی مفصل رپورٹ بیان کی۔ مولانا عبدالرحمن گل نے کہا کہ ۱۹۸۷ء سے لے کر آج تک میرا تعلق مرکزی جمعیت سے ہے اور کہا کہ ہمیں پروفیسر سینیٹر ساجد میر d اور ڈاکٹر حافظ عبدالکریمd کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے۔ ہم مرکزی جمعیت اہل حدیث سے وابستہ ہیں اور رہیں گے کیونکہ یہ اسلاف کی جماعت ہے۔
ہم امیر پنجاب حافظ عبدالستار حامد اور ناظم اعلیٰ پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کی جماعت کے لیے محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریمd نے ملکی حالات اور جماعت سے وابستگی اور دیگر امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قائدین کی زندگی‘ محنت میں برکت فرمائے اور شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین!
 ۱۳۔ مرکزی قائدین کا دورۂ وہاڑی:
مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع وہاڑی کا اجلاس مؤرخہ ۱۸ فروری ۲۰۱۹ء بروز سوموار بعد نمازعصر جامع مسجد مبارک اہل حدیث ضلع وہاڑی میں منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل وہاڑی‘ تحصیل میلسی‘ تحصیل بوریوالہ‘ ضلع کی مجلس شوریٰ اور کابینہ کے معزز اراکین نے شرکت کی۔ خطبہ صدارت امیر ضلع مولانا غلام اللہ محمدی نے پیش کیا۔ ناظم ضلع وہاڑی مولانا بلال ثاقب نے ضلع وہاڑی کی کارکردگی پیش کی۔ ناظم اعلیٰ پنجاب مولانا عبدالرشید حجازیd نے جماعتی نظم اور اطاعت امیر کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ امیر پنجاب مفسر قرآن مولانا عبدالستار حامدd نے جماعت کے نظم میں رہنے کے شرعی فوائد ذکر کیے۔ اس کے بعد مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر عبدالکریم d کا خطاب شروع ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع وہاڑی کی کارکردگی بہت عمدہ ہے۔ یہاں پر مرکزسے آنے والے ہر حکم پر نہایت مستعدی سے عمل کیا جاتا ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلاف کی یادگار ہے۔ تمام اہل حدیث بھائیوں کو جماعتی نظم کے مطابق چلنا چاہیے‘ جماعتی وابستگی کے شرعی فوائد بھی ذکر کیے۔ آخر میں ضلعی ناظم مالیات وامیر تحصیل ڈاکٹر عامر رشید صاحب نے معزز اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
تمام اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم نہایت تندہی سے مرکزی جمعیت کے لیے دعوتی علمی اور تنظیمی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں ضلع بھر سے علماء کرام اراکین شوریٰ اور اہل حدیث یوتھ فورس کے رہنماؤں نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
 ۱۴۔ ضلع وہاڑی میں ناظم اعلیٰ صاحب کی پریس کانفرنس:
مورخہ ۱۸ فروری ۲۰۱۹ء بروزسوموار مرکزی قائدین نے ضلع وہاڑی کا دورہ کیا اور بھر پور تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اس سے قبل سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریمd نے وہاڑی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان دونوں ملکوں کے لیے اہم ہے۔ سعودی عرب کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ حکومت نے اپوزیشن کو عشائیہ میں مدعو نہ کر کے انتہائی کم ظرفی کا ثبوت دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پلوامہ دھماکے کا بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت کی پالیسیوں سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عام آدمی پریشان ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بیرونی ممالک کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو جائے گی اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ پریس کانفرنس میں مرکزی ناظم اعلیٰ کے ساتھ امیر پنجاب مولانا عبدالستار حامدd‘ ناظم پنجاب مولانا عبدالرشید حجازیd‘ مولانا غلام اللہ محمدی‘ مولانا بلال ثاقب‘ ڈاکٹر عامر رشید اور دیگر موجود تھے۔


No comments:

Post a Comment