تبصرۂ کتب ... زاد الطلبہ والواعظین 39-2019 - ھفت روزہ اھل حدیث

Breaking

Monday, October 21, 2019

تبصرۂ کتب ... زاد الطلبہ والواعظین 39-2019


تبصرۂ کتب ... زاد الطلبہ والواعظین

تبصرہ نگار: جناب قاری عمر فاروق راشد
نام کتاب:                                زاد الطلبہ والواعظین
مؤلف:                    قاری عبدالرشید اسلم
ضخامت:                  304 صفحات
ملنے کے پتے:          دار الابلاغ‘ مکتبہ اسلامیہ ہادیہ سنٹر غزنی سٹریٹ‘ اردو بازار لاہور
نام کتاب:                 زاد الطلباء والواعظین
مولف:      قاری عبد الرشید اسلم
ضخامت:    ۳۰۴ صفحات
ناشر:          کیوک ڈیزائننگ اینڈ پرنٹنگ سلیوشن
ملنے کے پتے: دارالابلاغ، مکتبہ اسلامیہ ہادیہ حلیمہ سنٹر
                  غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور
تبصرہ نگار:               قاری عمر فاروق راشد
آج کے اس دور میں کہ جب دعوت دین ایک انتہائی اہم ضرورت بن چکا ہے ، کیونکہ فی زمانہ اکثر پڑھے لکھے مسلمان بھی مبادیات اسلام سے ناواقف نظر آتے ہیں، لہٰذا ان پڑھے لکھے لوگوں کو اور پھر ان دیہاتی قسم کے لوگوں کو جوالف ب سے بھی نابلد ہیں دعوت دین دینا وقت کی اہم ذمہ داری ہے، لیکن واعظین اور مبلغین کی جو صورت حال ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ اگر کوئی واعظ دعوت دین کے میدان میں قدم رکھنا چاہتا ہے تو اسے وہ الفاظ نہیں ملتے جن کے ذریعے سے وہ اپنی دعوت کو موثر بنا سکے اور اگر کوئی مشہور خطیب ہے تو اس کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ بڑی بڑی کتب سے استفادہ کرکے اپنے موضوع سے متعلقہ مواد جمع کر سکے ، پھر اس کے ساتھ ساتھ اکثر خطباء واعظین حدیث کی صحت و ضعف پر توجہ نہیں کرتے ، بلکہ جو قصے اور روایات ان کی زبان پر رواں ہیں وہی ان کے خطبات و دروس کی زینت بنتی ہیں،جبکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے دروس میں صحیح احادیث کا التزام کریں ، تاکہ عوام الناس کو صحیح دین ِ حنیف کی روشنی سے بہرہ ورکروایا جاسکے۔
اسی سلسلے میں ایک انتہائی مفید کتاب قاری عبد الرشید اسلم حفظہ اللہ نے تالیف کی ہے۔ انہوں نے مبتدی طلبہ کے لیے اپنے خوب صورت الفاظ کو قرطاس پر انڈیلا۔ پہلے زاد الطلبہ والواعظین کی پہلی جلد مکمل کی جس میں پچیس عنوانات پر خوب صورت مواد جمع کیا تو اس کی انتہائی زیادہ پذیرائی کے بعد اس کی دوسری جلد منظر عام پر لائے۔
اگر چہ اس کتاب کے نام سے واضح ہوتا ہے کہ یہ کتاب طلبہ کے لیے ہے، مگر عام طور پر مارکیٹ میں موجود کتب سے یہ یکسر مختلف ہے ۔دیگر کتب کی طرح اس میں بے جا طول نہیں اور نہ اسے تقریری انداز میں لکھا گیا ہے کہ جس سے صفحات تو بڑھ جاتے ہیں ، لیکن مواد انتہائی کم ہوتا ہے ، بلکہ اس کتاب میں خاص طور پر مواد کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور پھر اس مواد میں صحت روایات کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ہے اوراس سلیقے سے متعلقہ نصوص کو اس میں جمع کیا ہے کہ وہ کسی اور کتاب میں کم ہی دیکھنے کو ملا ہے۔
اساتذہ، طلبہ اور دیگر داعی حضرات اس کتاب کو ضرور حاصل کریں۔نیز یہ کتاب گھر بیٹھے بذریعہ ڈاک منگوانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اسی طرح کتاب کی پی ڈی ایف بھی منگوائی جاسکتی ہے۔
بذریعہ ڈاک منگوانے کے لیے یا پی ڈی ایف حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں:  0304-0026639



No comments:

Post a Comment