تبصرۂ کتب 49-2019 - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Sunday, December 29, 2019

تبصرۂ کتب 49-2019


تبصرۂ کتب

تبصرہ نگار: جناب حافظ محمد اسلم شاہدروی
نام کتاب:               القواعد الفقہیہ
مولف:                    الشیخ محمد بن صالح العثیمین
ترجمہ:                      مولانا افضل سہیل شیخوپوری
ضخامت:                  ۱۶۸ صفحات   میڈیم سائز
ناشر:                        دار الابلاغ اردو بازار لاہور
تبصرہ نگار:               حافظ محمد اسلم شاہدروی (ایم اے‘ ایم فل)
معاون ناظم طبع وتالیف مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب
قواعد اصولوں اور بنیادوں سے تعبیر ہوتے ہیں جن پر کسی چیز کی بنیاد رکھ دی جائے‘ شریعت اسلامیہ نے اپنے ماننے والوں کی زندگی کے ہر شعبہ میں مکمل رہنمائی فرما دی ہے تا کہ انسانی زندگی کا کوئی پہلو تشنہ نہ رہے‘ زندگی گذارنے کے لیے اصول وقواعد کی ضرورت ہوتی ہے۔ عبادات‘ معاملات‘ معیشت‘ معاشرت وغیرہ بغیر قواعد کے درست طریقے سے ادا نہیں ہو سکتے‘ اس کے لیے قواعد کی ضرورت پڑتی ہے۔
علماء اسلام نے قرآن پاک‘ حدیث شریف مصادر اصلیہ اور ان کے علاوہ مصادر تبعیہ سے کچھ قواعد اخذ کیے ہیں انہی کا دوسرا نام اصول فقہ ہے اور اس پر بہت کتب مرتب کی گئی ہیں۔
نامور عرب عالم الشیخ محمد بن صالح العثیمین نے جن قواعد کا ذکر کیا ہے مترجم نے ان کا ترجمہ کر کے تحقیق وتخریج سے ان قواعد کو سمجھنے اور ان پر اعتماد میں سہولت پیدا کر دی ہے۔
زیر تبصرہ کتاب افضل سہیل صاحب نے مرتب کی ہے‘ اس میں ۷۵ قواعد ہیں جن کی اچھے طریقے سے تشریح کر دی گئی ہے۔
مترجم کا طریق تفہیم نہایت عمدہ اور آسان ہے۔ دیباچہ میں مترجم نے اس فن کے مبادی عمدہ انداز میں بتائے ہیں۔ مولانا محمد مالک بھنڈر اور دیگر علماء کی تقریظات نے کتاب کی ثقاہت میں اضافہ کیا ہے اور دار الابلاغ نے خوبصورت کمپوزنگ‘ ڈیزائننگ اور مضبوط جلد میں دیدہ زیب ٹائٹل میں یہ کتاب پیش کی ہے۔
یہ قواعد مدارس اور مساجد میں طلبہ وطالبات کو زبانی یاد کرانے اور اس کتاب کے مطابق انہیں سمجھانے کی سفارش کی جاتی ہے۔


No comments:

Post a Comment

View My Stats