فیصل آباد شہر کے سابق ذمہ داران کے اعزاز میں تقریب 07-20 - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Sunday, February 16, 2020

فیصل آباد شہر کے سابق ذمہ داران کے اعزاز میں تقریب 07-20


فیصل آباد شہر کے سابق ذمہ داران کے اعزاز میں تقریب

رپورٹ: جناب علامہ عبدالصمد معاذ
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان بنیادی طور پر دعوت و تبلیغ کی تحریک ہے۔ اصلاح معاشرہ کے ضمن میں سیاسیات میں کردار ادا کرنا وقت کی ضروریات کے پیش نظر سامنے رکھا جاتا ہے۔ مروجہ سیاسی کردار سے ہم کوسوں دور رہیں گے ۔ ہم اقتدار کی سیاست کے بجائے اقدار کی سیاست کے خواہاں ہیں۔ مرکزی جمعیت کو اپنے مقامی رہنماؤں پر پورا اعتماد اور فخر رہتا ہے۔ مرکزی جمعیت فیصل آباد شہر کے سابق ذمہ داران کے اعزاز میں تقریب تکریم سے قائدین و اکابرین کا خطاب۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث فیصل آباد شہر کے لئے آئندہ نظم میں مولانا پروفیسر نجیب اللہ طارق کو سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے امیر نامزد کیا ہے۔ اس سے قبل مولانا حافظ عبدالرحمن آزاد اور مولانا حافظ محمد اکبر جاوید بالترتیب امیر اور ناظم کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔
راقم الحروف نے اپنے دیگر اخوان و احباب کی مشاورت سے ان سابقہ قائدین کی تنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انکے اعزاز میں ایک پروقار ’’تقریب تکریم‘‘ کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب امروز جمعہ المبارک بعد نماز عصر جامع مسجد مدنی اھل حدیث شاداب کالونی فیصل آباد میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کی صدارت مولانا پروفیسر نجیب اللہ طارق امیر فیصل آباد شہر نے فرمائی ۔جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی مولانا عبد الرشید حجازی ناظم اعلیٰ پنجاب اور حضرت پروفیسر چوھدری محمد یاسین ظفر پرنسپل جامعہ سلفیہ فیصل آباد تھے ۔
تقریب کاباقاعدہ آغاز کرنے سے قبل راقم الحروف نے صدر تقریب مولانا نجیب اللہ طارق، مہمانان خصوصی مولانا عبد الرشید حجازی ، پروفیسر چوھدری محمد یاسین ظفر اور اکابرین شہر نائب امراء مولانا حکیم ثناء اللہ ثاقب ، مولانا سید محمد حنیف شاہ ترمذی ، مولانا قاری محمد ارشد ناظم ضلع فیصل آباد ، مولانا محمد صدیق مدنپوری، مولانا شیخ سلیم الرحمن ، شیخ محمد اسحاق ناظم مالیات کو سٹیج پر تشریف لانے کی درخواست کی۔ ان اکابرین کے جلو میں مولانا عبدالرحمن آزاد اور مولانا حافظ محمد اکبر جاوید کو نشست کی درخواست کی۔
سب اکابرین کے مسند افروز ہونے کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز مولانا قاری حبیب الرحمن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ راقم الحروف نے بطور میزبان تقریب کی غرض و غایت اور پروگرام کی ترتیب سامعین کے گوش گزار کی۔
حضرت پروفیسر چوھدری محمد یاسین ظفرصاحب نے خطاب کرتے ہوئے اس تقریب کو اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہونے کے اعزاز سے نوازا ۔ انہوں نے جامعہ سلفیہ کی طرف سے مرکزی جمعیت فیصل آباد کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ سابق قائدین کی تنظیمی و تبلیغی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ جامعہ سلفیہ نے کبھی بھی شہری جمعیت کے تنظیمی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے اور آئندہ بھی ہم اسی پالیسی پر گامزن رہیں گے ۔
مولانا نجیب اللہ طارق امیر فیصل آباد سٹی نے اپنے مختصر خطاب میں تقریب تکریم کے انعقاد کی تحسین فرماتے ہوئے اپنے پیش رو قائدین کی خدمات کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم آئندہ بھی ان قائدین کے تجربات سے مستفید ہوتے رہیں گے۔
مولانا عبد الرشید حجازی ناظم اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں سابق قائدین شہری جمعیت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے مرکزی جمعیت کے نصب العین اور نظم کے حوالہ سے شاندار گفتگو فرماتے ہوئے کہا کہ مرکزی اساسا ایک دعوتی اور تبلیغی تحریک کا نام ہے۔ یہ تنظیم اسی لئے ایثار اور قربانی کے جذبات رکھنے والوں کی جماعت ہے۔ جملہ کارکنان و ذمہ داران اطاعت امیر کے اصول پر کاربند رھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مروجہ سیاسیات سے دور رہتے ہوئے اخلاقی بنیادوں پر سیاست کے حامی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مرکزی جمعیت کے قائدین نے سیاسی رہنماؤں کے درمیان بھی اپنی پہچان الگ اور خاص رکھی ہے۔ راقم الحروف کو اس تقریب کے انعقاد پر حجازی صاحب نے کمال محبت و شفقت کے کلمات سے نوازا ۔
ازاں بعد اکابرین نے ہم اراکین کی طرف سے مولانا عبدالرحمن آزاد اور مولانا حافظ محمد اکبر جاوید کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔
مولانا عبدالرحمن آزاد نے اپنی گفتگو میں جملہ عہدیداران و کارکنان کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ مولانا آزاد کی دعائے خیر سے یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ ازاں بعد جملہ حاضرین نے ضیافت میں شرکت کی۔
تقریب میں مرکزی جمعیت اہل حدیث فیصل آباد شہر کے ذمہ داران ، ذیلی تنظیمات کے عہدیداران، اکابر علماء اور دیگر احباب جماعت نے شرکت کی۔ جن میں بالخصوص مولانا عبدالرحمن سلفی، مولانا محمد سردار عابد، شیخ الحدیث مولانا عبد الرشید ضیاء، مولانا محمد انور مدنی، مولانا پروفیسر سلیم جباری، مولانا اسد اللہ کاہلوں، مولانا محمد ارشد تارڑ، مولانا جاوید اقبال چھینوی، مولانا حافظ محمد سلیمان ضیاء، مولانا مقبول احمد داؤد، مولانا جعفر محمود، مولانا ہاشم رحیم، مولانا قاری عبد الماجد معاذ، مولانا حافظ محمد جہانگیر، مولانا خالد محمود اعظم آبادی، مولانا حافظ محمد عمران بھٹی، مولانا محمد فرقان یوسف، مولانا قاری محمد عثمان اسلم، مولانا سید یاسر شاہ مشہدی، مولانا محمد محسن حمید، مولانا عطاء الرحمن راشد، مولانا رانا بلال ربانی، مولانا محمد انور سلفی، مولانا عبید اللہ شاکر، پروفیسر عتیق الرحمان عزیز، مولانا عمر رشید چوھدری، حافظ محمد یونس ربانی، اکرام اللہ ساجد، زاھد محمود چوھدری، شیخ محمد سلیم نوید، حاجی شاھد قیوم، چوھدری صہیب معاذ، عبدالروؤف ڈوگر، حاجی عبدالرشید کلیمی، میاں راشد محمود، قاری محمد زاھد، مولانا محمد عباس ضیاء، قاری غلام اللہ خان، مولانا محمد ادریس یزدانی، مولانا قاری شفیق الرحمن، مولانا محمد انس ربانی، برادر محمد انور نعیم سیکرٹری جنرل اہل حدیث یوتھ فورس، عبدالحفیظ انور، برادر حافظ سفیان، چوھدری مختار سلفی، محمد حارث معاذ، چوھدری محمد اکبر گجر، حافظ عظیم ارشد، سید اسامہ حنیف ترمذی، مرزا عبدالرزاق، حافظ ابتسام حنیف، ڈاکٹر میاں محمد طیب ناظم دفتر، جمعیت طلبہ اہل حدیث سے برادر محمد مجاھد علوی، عبدالشکور ارشد، اہل حدیث اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے ملک عبدالباسط، اسامہ محمود، محمد عثمان، اور دیگران شامل تھے۔
مرکزی جمعیت فیصل آباد شہر کے اکابرین میں سے بزرگ رہنما مولانا محمد یوسف انور اور مولانا ڈاکٹر سعید احمد چنیوٹی اپنے فیملی پروگرام ، مولانا مفتی نصر اللہ عزیز اپنی علالت ، امراء حلقہ جات مولانا غصنفراللہ وٹو ، مولانا حافظ محمد سلیمان حسان اپنے حلقہ میں مصروفیت ، بزرگ رہنما چاچا عبدالرشید ممبر ضلعی امن کمیٹی ، امن کمیٹی کے اجلاس کی وجہ سے اس تقریب میں شریک نہ ھو سکے ۔ ان تمام مذکور بالا قائدین و اکابرین کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے ہماری دعوت کو شرف قبولیت سے نوازا اور عذر بتاتے ہوئے تشریف نہ لا سکے ۔ میں ان اکابرین کا اس شفقت پر شکر گزار ہوں۔
اس کو پڑھیں:    تقریب تکمیل صحیح بخاری
برادر ابوبکر عارف، نے اپنے چینل اسلامک انفارمیشن کے لئے اس پروقار تقریب کو کور کیا ۔راقم الحروف برادر ابوبکر عارف اور انکے دیگر بھائیوں کے لئے شکریہ کے ساتھ ساتھ دعاگو بھی ہے۔


No comments:

Post a Comment

Pages