منزل کی تمنا ہے تو کر جہد مسلسل 08-20 - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Friday, February 28, 2020

منزل کی تمنا ہے تو کر جہد مسلسل 08-20


منزل کی تمنا ہے تو کر جہد مسلسل

سینئر نائب ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان مولانا محمد نعیم بٹ خوشاب میں
مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان ملک بھر میں تنظیمی‘ تربیتی واصلاحی کنونشنز پر خصوصی توجہ دیتی آ رہی ہے۔ شہری‘ تحصیلی‘ ضلعی‘ صوبائی اور مرکزی اجلاس اکثر منعقد ہوتے رہتے ہیں جس میں انفرادی اور اجتماعی اصلاح وتربیت مرکزی پوائنٹ ہوتا ہے۔ اسی غرض سے 2 فروری بروز اتوار ضلع خوشاب کا اجلاس مرکزی جامع مسجد محمدی اہل حدیث جوہر آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت خانوادۂ الحاج میاں فضل حق مرحوم کے چشم وچراغ میاں بلال طارق نے فرمائی اور مہمانان خصوصی کے طور پر مولانا محمد نعیم بٹ سینئر نائب ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان اور حافظ عبدالغفار نقیب نائب امیر مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پنجاب اجلاس کی زینت بنے۔ اجلاس کا آغاز حافظ عبداللہ عمر دراز نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ تعارفی نشست کے بعد امیر ضلع مولانا محمد دلدار عاجز نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ الحمد للہ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث خوشاب مکمل اتفاق واتحاد یگانگت ویکجہتی سے منظم انداز میں کام کر رہی ہے اور مسلک حق اہل حدیث کی مخلصانہ خدمت میں مصروف ہے۔ جبکہ ہم نے مرکزی پالیسی سے کبھی انحراف نہیں کیا۔ ہر پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور رہیں گے۔ الشیخ عابد مجید مدنی نے کہا کہ دین کی تبلیغ کی ذمہ داری علماء کے کندھوں پر ہے لہٰذا ہم سب کو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے تعلیم وتربیت کے لیے ہر وقت میدان عمل میں رہنا چاہیے۔ پروفیسر احسان اللہ فاروقی نے تحصیلی ناظمین سے باہمی مشاورت کے ساتھ تبلیغی پروگراموں کو مزید فعال اور متحرک بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
اس کو پڑھیں: 
مولانا حبیب الرحمن نے ید اللہ علی الجماعہ پر گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دین کا رشتہ خونی رشتے سے بھی بڑھ کر ہے۔ مولانا عبدالحفیظ اکرم نے کہا کہ اگر کوئی عہدیدار ساتھی کسی مجبوری کی وجہ سے فرائض ادا کرنے سے وقتی طور پر قاصر ہو تو اس کا نائب یا دیگر احباب حصول رضا الٰہی کے لیے ان ذمہ داریوں کو پورا کریں تا کہ کمی واقع نہ ہو۔
مولانا نثار الرحمن نے سخت محنت سے اپنے سچے مشن کی خدمت کے ساتھ ساتھ اللہ کے حضور دعا کی ترغیب دی۔ حاجی محمد ارشد نے کہا کہ مخلص اور مثبت سوچ رکھنے والے کی اللہ کے ہاں بھی تعریف کی گئی ہے لہٰذا ہم سب خلوص‘ محنت اور مثبت انداز میں اپنی تنظیمی اصلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ حافظ عبدالغفار نقیب نائب امیر پنجاب نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر جماعت کے نظم کو اپنانا چاہیے۔ ذاتی مفاد پر جماعتی مفاد کو ترجیح دیں۔ ہم اللہ کے دین کے چوکیدار ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسی چوکیداری کریں کہ لا دین قوتیں ناکام ہو جائیں۔ حافظ صاحب نے کہا ہمیں ایک بہترین اسٹیج مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان کی صورت میں میسر ہے لہٰذا اس کی مضبوطی کے لیے ہمہ وقت کمر بستہ رہنا چاہیے۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ مولانا محمد نعیم بٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے تیس سال قبل بحیثیت ورکر اہل حدیث یوتھ فورس آپ کے ضلع میں حاضر ہوا تھا اور متواتر حاضری دیتا چلا آ رہا ہوں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ آپ کے ضلع نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا۔ اتفاق اتحاد سے اصولوں کی بنیاد پر جماعتی پلیٹ فارم پر محنت لگن سے کام کرتے رہے۔ ہم مرکزی پالیسیوں پر پورا اترے۔ اختلاف‘ انتشار‘ خلفشار سے دور رہے۔ جس پر میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ داد وتحسین پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ ان شاء اللہ مستقبل میں بھی آپ اپنے اس پاکیزہ کردار کو قائم رکھیں گے۔ انہوں نے تنظیمی تربیتی اصلاحی عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی اور اپنے موقف کو قرآن وحدیث اور کئی خوبصورت نصیحت آموز مثالوں سے مزین کیا کہ ایک ایک بات دل میں اترتی تھی۔ مولانا محمد نعیم بٹ نے الحاج میاں فضل حق‘ میاں عطاء الرحمن طارق کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اور میاں بلال طارق کا مرکزی جمعیۃ اہل حدیث ضلع خوشاب کی سرپرستی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اس کو پڑھیں: 
بعد ازاں نو منتخب ضلعی کابینہ سے حلف وفاداری لیا۔ جس میں دیگر ذمہ داران کے علاوہ مولانا شکیل ڈار‘ چوہدری محمد ایوب‘ قاری عبدالوہاب‘ سید نادر شاہ‘ حاجی محمد ارشد‘ عبدالغفار جگنو‘ حاجی محمد اقبال‘ حاجی عبدالرحمن‘ مولانا نصر اللہ فاروقی‘ قاری شہزاد عزیز‘ مولانا رانا محمد اقبال‘ سید امام شاہ‘ سمیع اللہ ڈھڈی‘ مولانا عبدالرشید‘ رانا سہیل اختر افغانی‘ حافظ خلیل الرحمن یزدانی‘ قاری ابوعبدالرحمن شاہ محمد موجود تھے۔
اجلاس حاضری‘ نظم‘ وقت کی پابندی ہر لحاظ سے مثالی تھا۔ بعد از اجلاس مہمانوں کے ساتھ ساتھ تمام شرکائے اجلاس کو بہترین ظہرانہ دیا گیا۔


No comments:

Post a Comment

Pages