ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا دورۂ ایبٹ آباد 20-16 - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Saturday, August 29, 2020

ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا دورۂ ایبٹ آباد 20-16

ھفت روزہ اھل حدیث، ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم﷾ کا دورۂ ایبٹ آباد

ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم﷾ کا دورۂ ایبٹ آباد

رپورٹ: قاری عبدالحفیظ‘ سیکرٹری اطلاعات ہزارہ
رابطہ ہر جماعت کی جان ہوتا ہے‘ رابطے سے جماعتیں زندہ رہتی ہیں‘ اسی سلسلہ میں مرکزی قائدین مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے رابطہ مہم شروع کئے ہوئے۔ بہت سی مصروفیات ملکی‘ بیرون ملک کے باوجود محسن جماعت ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ ایک روزہ تنظیمی دورے پر ۲۲ اگست بروز ہفتہ ایبٹ آباد تشریف لائے۔انکی آمد کی خبر سن کر اراکین نے خوشی کا اظہار کیا ۔ ان کے ہمراہ نائب ناظم اعلیٰ مولانا سید عتیق الرحمن شاہ حفظہ اللہ تعالیٰ بھی تھے۔ مہمانوں کا استقبال بڑے پر تپاک انداز میں کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ جب ہال میں تشریف لائے تو تمام حاضرین نے انکو خوش آمدید کہا۔ جہاں کابینہ و عاملہ مرکزیہ ہزارہ ضلعی امراء و ناظمین ہری پور ایبٹ آباد مانسہرہ تشریف فرما تھے۔ اجلاس مولانا محمد سلیمان صاحب کی صدارت میں شروع ہوا۔ قاری شکیل احمد میر کی تلاوت قرآن سے کاروائی کا آغاز ہوا ۔ناظم مرکزیہ ہزارہ مولانا سرفراز خان فاروقی نے حاضرین کا اور خصوصاً ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ان کو خوش آمدید کہا۔ ایجنڈے کی پہلی شق: باہمی تعارف کروایا گیا۔
مرکزیہ ہزارہ کی کارکردگی ناظم ہزارہ مولانا سرفراز خان فاروقی صاحب نے پیش کی۔ جس پر تمام حاضرین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ پھر اضلاع نے اپنی کارکردگی پیش کی۔امیر ضلع ایبٹ آباد کی مولانا الیاس مشتاق صاحب‘ ضلع ہریپور کی حاجی غلام مصطفیٰ چوھان صاحب نے‘ ضلع مانسہرہ کی ناظم ضلع مولانا ولی الرحمان صاحب نے کارکردگی پیش کی۔
حضرت ناظم اعلیٰ نے کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتر ومنظم انداز میں کام کرنے کی تلقین فرمائی۔ شمارہ اہل حدیث کی توسیع مرکز کے ساتھ مالی تعاون کر نے پر زور دیا۔  اطاعت امیر‘ دعوت و تبلیغ کے کام مزید بہتر کرنے کا حکم صادر فرمایا‘ ساتھ کچھ سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔ امیر ہزارہ مولانا سلیمان صاحب نے وعظ و نصیحت فرمائی۔
اجلاس سے مولانا عتیق الرحمن شاہ نے بھی خطاب فرمایا۔اجلاس میں قاری عبد الحفیظ‘ سید ضیاء اللہ شاہ‘ مولانا عتیق الرحمن شیخ‘ زوہیب جدون‘ مولاناعمر فاروق‘ سردار ضیاء الرحمن‘  قاری رفاقت‘ مولانا منیر حسین‘ محمد سلیم خان‘ مولانا محمد نذر‘ حافظ ذیشان‘ حاجی کامران ہارون‘ حافظ نثار محمدی‘ سعید قریشی‘ مولانا عثمان صفدر‘ ڈاکٹر ساجد ربانی‘ محمد فاروق دیگر کثیر تعداد مین اراکین شریک تھے۔ اجلاس مولانا سید عتیق الرحمن شاہd کی دعا پر اختتام کو پہنچا نماز ظہر حضرت ناظم اعلیٰ کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ تمام حاضرین کے لئے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔
اجلاس کے بعد حضرت ناظم اعلیٰ وفد کے ہمراہ متولی جامع مسجد عائشہ صدیقہ ایبٹ آباد حاجی محمد بشیر کے گھر گئے۔ گزشتہ دنوں فوت ہونے والے ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر تعزیت بھی کی۔ اس کے بعد وفد نے ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ ناظم اعلیٰ کو الوداع کیا‘ اس امید کے ساتھ کہ یہ رونقیں بار بار نصیب ہوں گی۔ ان شاء اللہ!
http://www.noorequraan.live/


No comments:

Post a Comment

Pages