منزل کی تمنا ہے تو کر جہد مسلسل 20-22 - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Friday, October 16, 2020

منزل کی تمنا ہے تو کر جہد مسلسل 20-22

ھفت روزہ اھل حدیث,منزل کی تمنا ہے تو کر جہد مسلسل,مولانا محمد نعیم بٹ,
 

منزل کی تمنا ہے تو کر جہد مسلسل

سینئر نائب ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان مولانا محمد نعیم بٹ عارفوالہ میں

ہر خاص وعام جانتا ہے کہ اسلام آباد میں ایک شرپسند نے عظمت صحابہ] پر بدزبانی کرتے ہوئے ملکی حالات میں انتہائی بے سکونی اور ہیجان پیدا کر دیا جس کے بعد وطن عزیز کا ہر باسی دکھی اور پریشان ہو گیا کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے وطن عزیز میں ایسی گستاخیاں بھی ممکن ہیں؟ ان حالات میں مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان نے ملک بھر میں ہر شہر‘ ہر محلہ‘ ہر بستی‘ میں عظمت صحابہ کرام] سیمینارز‘ کانفرنسز اور ریلیوں کا جال بچھا دیا جس کی ایک کڑی عارفوالہ میں عظمت صحابہ] ریلی بھی تھی جس کی قیادت خصوصی طور پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ مرکزیہ نے خود کی اور عارفوالہ پہنچے۔

یہ پڑھیں:        تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت سیمینارز ... گوجرانوالہ

ریلی کا اختتام فوارہ چوک میں ہوا۔ عوام کا جوش وجذبہ قابل دید تھا۔ جماعتی پرچم اور بینرز کی بھر مار تھی جن پر تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت وصحابہ کے بارے نعرے درج تھے۔ ریلی کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ سارے راستے شرکائے ریلی اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔ عقیدہ ختم نبوت اور عظمت صحابہ] سے محبت کے ترانے گاتے رہے۔

سب سے آخر میں مولانا محمد نعیم بٹ نے عظمت صحابہ پر دلائل وواقعات کی روشنی میں خوب خطاب فرمایا۔ انہوں نے کبار صحابہ کرام] وہ نفوس قدسیہ ہیں جن کو اللہ کریم نے اپنی رضا ورحمت کے سرٹیفیکیٹ عطا کیے ہیں۔ اپنی خوشنودی کا اعلان کیا اور انہیں جنت کا وارث قرار دیا ہے۔ پھر قرآن مجید میں ان کو بہترین القابات سے بھی نوازا۔ سرور کائنات نے بھی صحابہ کرام] کے ادب واحترام کا حکم ارشاد فرمایا اور ان پر زبان درازی سے منع فرمایا۔

مولانا محمد نعیم بٹ نے کہا کہ اصحاب رسولe کو یہ شرف حاصل ہے کہ انہوں نے اپنی ایمان والی آنکھوں سے ڈائریکٹ نبی مکرمe کی زیارت کی۔ اپنے کانوں سے ارشادات نبویe سنے اور ہر کار خیر میں اپنے آقاu کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مسلم مؤرخین بھی عظمت صحابہ] کے بارے لکھ چکے ہیں مگر بدقسمتی سے آج پاکستان میں مسلمان کہلانے والے ان خوش قسمت ہستیوں پر زبان درازی کر رہے ہیں جس کی مرکزی جمعیت اہل حدیث قطعاً اجازت نہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم علامہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہما اللہ کی قیادت میں ملک بھر میں عظمت صحابہ] کا پرچم بلند کرتے رہیں گے۔ جس میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں گے۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اس موقف سے نہیں روک سکے گی۔ ریلی سے ناظم ضلع قاری محمد یعقوب طاہر‘ مولانا عبدالرزاق مشتاق‘ ماسٹر علی اصغر‘ قاری بلال شہزاد‘ مولانا عبدالصمد شعبان‘ قاری محمد یٰسین یزدانی‘ حافظ عبدالعزیز ربانی‘ قاری خلیل اللہ فاروقی‘ حافظ عبدالرزاق‘ حافظ زاہد اشرف ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

یہ پڑھیں:        الیکشن کے نتائج چوری کرنا سب سے بڑی کرپشن ہے: علامہ ساجد میر

صدر اہل حدیث یوتھ فورس ثناء اللہ ثاقب اپنی ٹیم کے ساتھ تمام انتظامات کو کنٹرول کیے ہوئے تھے۔ ریلی ہر لحاظ سے مثالی اور کامیاب رہی۔ اگلے روز ٹی وی چینلز‘ قومی ومقامی اخبارات نے ریلی کو مناسب کوریج دی۔


درس بخاری شریف


دینی مدارس کے طلبہ کے لیے انتہائی مفید


No comments:

Post a Comment

Pages