مرکزی وصوبائی قیادت کا دورۂ ساہیوال سٹی 20-23 - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Thursday, October 22, 2020

مرکزی وصوبائی قیادت کا دورۂ ساہیوال سٹی 20-23

ھفت روزہ اھل حدیث, مرکزی جمعیت اھل حدیث, مرکزی وصوبائی قیادت, دورۂ ساہیوال, مرکزی جمعیت ساھیوال,

مرکزی وصوبائی قیادت کا دورۂ ساہیوال سٹی

 

رپورٹ: جناب رانا محمد فاروق ناظم نشر واشاعت

مورخہ ۳/ اکتوبر بروز ہفتہ بمقام جامع مسجد ثنائیہ سبزی منڈی ساہیوال‘ ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان محترم سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریمd اور ان کے ہمراہ سینئر نائب ناظم اعلیٰ مولانا محمد نعیم بٹd‘ امیر پنجاب مولانا عبدالرشید حجازیd‘ ناظم اعلیٰ پنجاب حافظ محمد یونس آزادd اور نائب ناظم مالیات ملک سلیمان منگلہ تنظیمی دورہ پر تشریف لائے۔

یہ پڑھیں:          جاگ اُٹھے ہیں دیوانے

مرکزی جمعیت واہل حدیث یوتھ فورس سٹی ساہیوال کے ذمہ داران نے قائدین کا شایان شان استقبال کیا۔ ظہر کی نماز ناظم اعلیٰ پنجاب حافظ محمد یونس آزاد نے پڑھائی نماز کے فوری بعد قاری محمد عثمان مدرس وامام مسجد ثنائیہ کی تلاوت کلام پاک سے باقاعدہ اجلاس کا آغاز ہوا۔ مولانا احمد یار صدیقی نائب امیر پنجاب‘ سرپرست سٹی ساہیوال سے خطبہ استقبالیہ ارشاد فرمایا۔ اس کے بعد ناظم اعلیٰ پنجاب حافظ محمد یونس آزاد نے تنظیمی دورے کی غرض وغایت پُر مغز انداز میں بیان فرمائی۔ انہوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں تنظیم سازی پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ کس طرح نبی کریمe نے صحابہ کرام] کی تنظیم سازی فرمائی۔ انہوں نے حاضرین اور جماعتی ذمہ داران کو مسلک حق اہل حدیث کی تنظیم کے اغراض ومقاصد‘ تنظیم کی مضبوطی‘ مسلک کی آبیاری اور دین اسلام کی ترویج بارے پوری طرح ہدایات فرمائیں اور ساتھ ہی یہ کہا کہ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان کی تمام ذیلی تنظیمات مل کر مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان کو مضبوط ومربوط کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے امیر محترم اور ناظم اعلیٰ پاکستان کے ساتھ تعلق ظاہری اور معنوی طور پر مضبوط کرنے کا عہد کیا ہے تا کہ مسلک اہل حدیث کی اشاعت کا حق ادا کیا جا سکے۔

جماعت کے ترجمان ہفت روزہ ’’اہل حدیث‘‘ کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ مجلہ کے اندر درس قرآن‘ درس حدیث‘ فتاویٰ جات ودیگر مسائل پر تحقیقی مضامین شامل ہوتے ہیں۔ یہ تمام افراد کے گھروں میں پہنچنا چاہیے۔ جماعت کے ٹی وی چینل پیغام ٹی وی کی افادیت بھی انہوں نے بیان فرمائی۔

یہ پڑھیں:         ہم مسافر ہیں عمر بھر کے

ان کے بعد امیر پنجاب مولانا عبدالرشید حجازیd نے گفتگو شروع کی‘ انہوں نے امیر سٹی مرزا محمد سلیم کو جماعتی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ امیر سٹی نے ناظم شہر مولانا عبدالغفور یورش ہزاروی کے ہمراہ مل کر رپورٹ پیش کی جو الحمد للہ ہر لحاظ سے مؤثر تھی جس پر امیر پنجاب نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تنظیمی دورے کے مقاصد بیان فرمائے اور آنے والے دنوں میں جماعتی کام کو اور زیادہ آگے بڑھانے کا حکم دیا۔

ان کے بعد سینئر نائب ناظم اعلیٰ جناب مولانا محمد نعیم بٹd نے اپنی گفتگو کا آغاز کیا۔ انہوں نے مختصرا مرکزی جمعیۃ اہل حدیث کی کارکردگی اور اسلاف کی محنتوں اور کاوشوں کا ذکر کیا۔ معززین جماعت کے قلوب واذہان میں دین اسلام‘ مسلک اہل حدیث کی خدمت کے جذبہ کو بھر پور اُجاگر کیا۔

اُن کے بعد مرکزی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریمd نے حاضرین سے خطاب فرمایا کہ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان ملک کے اندر اور بیرونی ممالک میں کتنی فعال ہے۔ امیر محترم سینیٹر پروفیسر ساجد میرd کی جماعتی اور رفاہی خدمات پر اُنہوں نے سیر حاصل گفتگو فرمائی۔ ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیۃ ودیگر قائدین نے مرکزی جمعیۃ سٹی ساہیوال کی کارکردگی اور کامیاب اجلاس پر جماعتی کاوشوں کو سراہا۔

یہ پڑھیں:          تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت سیمینار ... گوجرانوالہ

سرپرست اعلیٰ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث سٹی ساہیوال مولانا احمد یار صدیقی‘ امیر سٹی مرزا محمد سلیم‘ ناظم شہر مولانا عبدالغفور یورش ہزاروی‘ ناظم مالیات ہدایت اللہ آصف ناظم نشر واشاعت رانا محمد فاروق‘ ناظم تبلیغ قاری عبدالرحمن شاہد‘ لیگل ایڈوائزر شیخ محمد سجاد‘ صدر یوتھ فورس قاری ذیشان گجر‘ سیکرٹری یوتھ فورس میاں عبداللطیف کے ساتھ ساتھ تمام اراکین شوریٰ اور ذیلی تنظیمات کے اراکین نے اجلاس میں شرکت فرمائی۔


ضروری اطلاع


بیرون ملک جامعات میں داخلہ کے خواھشمند طلبہ کے حصول تزکیہ کیلئے ضروری گذارشات


No comments:

Post a Comment

Pages