اجلاس جمعیۃ اساتذہ اہل حدیث وسطی پنجاب 20-24 - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Friday, October 30, 2020

اجلاس جمعیۃ اساتذہ اہل حدیث وسطی پنجاب 20-24

ھفت روزہ اھل حدیث, ہفت روزہ اہل حدیث , اھلحدیث, اہلحدیث, اجلاس جمعیۃ اساتذہ اہل حدیث وسطی پنجاب,
 

اجلاس جمعیۃ اساتذہ اہل حدیث وسطی پنجاب

 

رپورٹ: جناب مولانا محمد طارق جاوید (ناظم دفتر)

جمعیۃ اساتذہ پاکستان اہل حدیث اساتذہ کی ایک نمائندہ تنظیم ہے جو کہ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان کی قیادت میں ایک ذیلی تنظیم کے طور پر قرآن وسنت کی اشاعت وتبلیغ کے ساتھ ساتھ قوم کے نونہالوں کی دینی واخلاقی تعلیم وتربیت کا اہتمام کرتی ہے۔ اسی سلسلے کو آکے بڑھانے کے لیے جمعیۃ اساتذہ وسطی پنجاب کا ایک اہم اجلاس ۴ اکتوبر بروز اتوار مرکز اہل حدیث ۱۰۶ راوی روڈ لاہور میں صدر جمعیت اساتذہ صوبہ پنجاب پروفیسر حافظ عثمان ظہیر کی صدارت میں ہوا جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد ناظم ذیلی تنظیمات مرکزیہ‘ پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر صدر جمعیۃ اساتذہ پاکستان‘ پروفیسر حافظ سیف الرحمن بٹ سیکرٹری جنرل جمعیۃ اساتذہ پنجاب اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق شاد سیکرٹری جنرل جمعیۃ اساتذہ جنوبی پنجاب نے شرکت فرمائی۔

یہ پڑھیں:            مرکزی ناظم اعلیٰ وقائدین صوبہ کا دورۂ ساہیوال

اجلاس کا آغاز پروفیسر حافظ سیف الرحمن بٹ نے کرایا۔ تلاوت کے لیے مجھے کہا گیا‘ تلاوت کے بعد حافظ صاحب نے اجلاس کی غرض وغایت بیان کی اور پھر تعارفی نشست شروع ہوئی۔ تمام شرکائے اجلاس نے اپنا اپنا تعارف کرایا۔ اسی اثناء میں اجلاس کے داعی پروفیسر حافظ عثمان خالد شیخوپوری تشریف لے آئے اور ایجنڈا اور جائزہ فارم تقسیم کیے گئے۔ جن پر تمام شرکاء نے اپنی اپنی کارکردگی نوٹ کی اور بیان بھی کی۔ فیصل آباد سے ڈاکٹر عبدالرزاق صدر ضلع نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہم نے فضائل صحابہ واہل بیت ریلی میں بھر پور شرکت کی ہے۔ سالانہ فنڈ بھی جمع کروا چکے ہیں۔ دعوتی اور تبلیغی پروگرام بھی جاری ہے۔ تحصیلوں کا کام بھی جاری ہے۔ ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ندیم نے کہا کہ ہماری تحصیلوں کا نظم مکمل ہے اور صدر نے دورہ بھی کیا ہے۔ تبلیغی پروگرام جاری ہیں۔عبدالقیوم صابر صدر ساہیوال ڈویژن نے اپنی رپورٹ میں کہا۔ کہ بلدیہ ہال میں کنونشن کروایا۔ تمام اساتذہ تنظیموں کا مشترکہ پروگرام کروایا اور فنڈ بھی جمع کروایا‘ ضلع ساہیوال کے صدر محمد یوف گوہر نے فنڈ جمع کرانے کا وعدہ کیا۔ ضلع شیخوپورہ کے صدر حافظ محمد فاروق محمدی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کام سست تھا اب مزید تیز کریں گے۔

ڈاکٹر عباس طور نے ڈویژن فیصل آباد کی رپورٹ میں نمایاں کارکردگی بیان کی۔

حافظ عثمان خالد صاحب سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب نے تمام اضلاع اور ڈویژنز کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتر کام کرنے کی ترغیب دی۔ پروفیسر عثمان ظہیر صدر پنجاب نے بھی تمام اضلاع اور ڈویژنز کی کارکردگی کی تعریف کی اور مزید بہتر انداز سے کام کرنے پر زور دیا۔ بعد میں حافظ سیف الرحمن بٹ جنرل سیکرٹری صوبہ پنجا نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان کی ایک نامور اور مقبول ترین جماعت ہے‘ جمعیۃ اساتذہ پاکستان بھی اس کا دست وبازو ہے۔ ہم مرکز کی ہدایات اور پالیسی کے مطابق قرآن وسنت کی اشاعت وتبلیغ میں مصروف عمل ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم مرکزی جمعیۃ اہل حدیث کے تمام پروگراموں میں ان کے ممد ومعاون ثابت ہوں ہمیں اپنے رابطوں کو مزید فعال کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر عبدالرزاق شاد‘ سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مقاصد کو پورا کرنے کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ ہماری تنظیم نے ڈویژن سے ضلع اور ضلع سے ہر تحصیل اور پھر ہر یونٹ تک پہنچنا ہے اور ہر سطح کی تنظیم کو متحرک کرنا ہے۔ ہمیں ہر استاد تک پہنچنا ہے‘ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اپنا پیغام پہنچانا ہے۔ پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر نے کہا کہ میری گفتگو تین حصوں پر مشتمل ہے۔ جائزہ کارکردگی اچھی ہے۔ مگر تین اضلاع جھنگ‘ چنیوٹ اور پاکپتن کی کارکردگی سامنے نہیں آئی۔ رابطے کی کمی دور کی جائے۔ دوسری بات یہ ہے کہ دستور اور منشور کا کام مکمل کرنا ہے۔ پرنٹ میڈیا پر زور دینا ہے۔ بارہ ہزار اساتذہ ہمارے رابطے میں ہیں۔ آفیسرز اور پی ایچ ڈی حضرات سے بھی ملیں‘ CSS کی اکیڈمی کا انتظام کرنا ہے۔ آئندہ اہداف کے ضمن میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اہل حدیث لٹل فورس سے لے کر جمعیۃ اساتذہ کا سفر کیا ہے۔ ہم نے کورونا کے دنوں میں ایک ہزار لوگوں تک راشن پہنچایا اور عید کے موقع پر تعاون بھی پہنچایا ہے۔ ہر تحصیل کم از کم ایک سو اساتذہ کی لسٹ تیار کرے۔ باقاعدہ ماہانہ میٹنگ کریں۔ ضلعی تربیتی ورکشاپ منعقد کریں۔ ہر ڈویژن چھ ماہ بعد سیمینار کریں سال میں ایک کنونشن منعقد کریں۔ ہر ضلع وتحصیل کے افسران کے نام اور نمبر ہمیں پہنچائیں۔ اپنا دفتر قائم کریں۔ سٹڈی سرکل کروائیں‘ جس میں احسن البیان اور نبی کریمe بحیثیت معلم نصاب میں داخل کریں۔

یہ پڑھیں:            محبت صحابہ واہل بیت ریلی ... آنکھوں دیکھا حال

ڈاکٹر عبدالغفور راشد ناظم ذیلی تنظیمات نے اجلاس دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے جمعیۃ اساتذہ کو جماعت کا ایک مضبوط فورم بنا دیا ہے۔ انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا اور مبارکباد بھی دی‘ پھر کہا کہ معلم انسانیت نے فرمایا ہے کہ [انما بعثت معلما ] معلم کا شعبہ زندگی کے تمام شعبوں میں ممتاز ترین شعبہ ہے۔ ہم اس کو مظلوم سمجھتے ہیں۔ ہماری ذمہ داریاں بھی زیادہ ہیں۔ ہم نے اس کے تمام حلقوں میں بہتری لانا ہے۔ آپ بڑوں کی عزت کریں۔ چھوٹوں سے پیار کریں۔ کتاب وسنت سے رہنمائی لینی ہے۔ آپ دیکھیں امام مصلی پر کیسے پہنچتا ہے۔ آپ علماء کو عزت دیں۔ آپ کی زندگی کا کوئی لمحہ ضائع نہیں جانا چاہیے۔

اس کے بعد دعائے خیر کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ تمام شرکاء کو دوپہر کا کھانا کھلایا گیا۔


No comments:

Post a Comment

Pages