شعبہ تبلیغ مرکزی جمعیت کے زیر اہتمام دورۂ ہزارہ ڈویژن 20-24 - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Friday, October 30, 2020

شعبہ تبلیغ مرکزی جمعیت کے زیر اہتمام دورۂ ہزارہ ڈویژن 20-24

ھفت روزہ اھل حدیث, ہفت روزہ اہل حدیث, اھلحدیث, اہلحدیث, شعبہ تبلیغ مرکزی جمعیت کے زیر اہتمام دورۂ ہزارہ ڈویژن,
 

شعبہ تبلیغ مرکزی جمعیت کے زیر اہتمام دورۂ ہزارہ ڈویژن

 

ناظم تبلیغ مرکزیہ پاکستان مولانا حافظ عبدالباسط شیخوپوری کی زیر قیادت تین روزہ تبلیغی دورہ ہزارہ ڈویژن میں کیا گیا جس میں خصوصی طور پرمولانا نعیم بٹ سینئر نائب ناظم پاکستان مولانا حافظ یونس آزاد ناظم مرکزیہ صوبہ پنجاب اوران کے ہمراہ مولانا سید عتیق الرحمن شاہ صاحب نائب ناظم پاکستان بھی شامل تھے۔ سب سے پہلے ۱۹ ستمبر ۲۰۲۰ء بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب عظیم الشان عظمت صحابہ کانفرنس کا انعقاد حویلیاں سلطان پور مدرسہ انوار الاسلام السلفیہ میں ہوا۔ مولانا محمد سلیمان نائب امیر مرکزیہ پاکستان اور مولانا اورنگزیب ناظم مرکزیہ ایبٹ آباد اور دیگر جماعتی ذمہ داروں اور یوتھ فورس کے جوانوں نے مرکزی وفد کا بڑے پر تپاک انداز سے استقبال کیا۔

یہ پڑھیں:            ہم مسافر ہیں عمر بھر کے

مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان کے شعبہ تبلیغ کے زیر اہتمام اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم تبلیغ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث الشیخ حافظ عبدالباسط شیخوپوری نے فضائل صحابہ] پر نہایت مدلل اور مناظرانہ گفتگو کی۔ انہوں نے مختلف کتب کے حوالہ جات پیش کیے جس کو سامعین نے بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحابہ کرام] کی توہین کسی صورت برداشت نہیں۔ اسی طرح مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ مولانا محمد نعیم بٹ نے بھی مناقب صحابہ] پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس پر اپنی جماعت کا موقف بھی بھر پور انداز میں پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے گستاخانِ صحابہ کی فوری گرفتاری اور سزا کا مطالبہ بھی کیا۔

کانفرنس سے مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ مولانا حافظ محمد یونس آزاد نے بھی بڑی عالمانہ گفتگو کی۔ انہوں نے قرآن پاک کی متعدد آیات سے فضائل صحابہ کے حوالے پیش کیے۔ انہوں نے اس امر کا اعلان بھی کیا کہ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث کا ہر کارکن مرتے دم تک عظمت صحابہ] کا دفاع کرتا رہے گا۔ یہ کانفرنس ہر لحاظ سے کامیاب رہی۔

شعبہ تبلیغ کے زیر اہتمام دوسرا پروگرام چناروں کے شہر ایبٹ آباد میں بعد ازنماز ظہر ایک عظیم الشان تاریخ ساز سالانہ ختم نبوۃ کانفرنس کی صورت میں منعقد ہوا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کارکنان نے اپنے قائدین کا شاندار پرتپاک استقبال کیااور کانفرنس کا باقاعدہ آغاز قاری قرآن مولاناقاری عبدالقادر شاہ صاحب نے تلاوت قرآن مجید سے فرمایا۔ اور ناظم کانفرنس اور سٹیج سیکٹری کی زمہ داری کے فرائض قاری عبد الحفیظ نے سر انجام دیئے۔ خطباء علماء کرام میں مرکزی جمعیۃ اہل حدیث کے ذمہ داران جناب حافظ عبدالباسط شیخوپوری‘ جناب مولانا محمد نعیم بٹ‘ حافظ محمد یونس آزاد‘ حافظ فیصل افضل شیخ‘ قاری بنیامین عابد‘ قاری عبدالرحیم کلیم سمیت دیگر قائدین کو نعروں کی گونج میں جلسہ گاہ تک لایا گیا۔ اس عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے ناظم تبلیغ پاکستان جناب حافظ عبدالباسط شیخوپوری نے اپنے خطاب میں ختم نبوت کے موضوع پر دلائل کے انبار لگا دیے۔ انہوں نے قرآن وحدیث سے عقیدہ ختم نبوت بڑے دلنشیں انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے مرزا قادیانی کے پیروکاروں کو مباہلہ اور مناظرہ کا کھلا چینج دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیۃ اہل حدیث کے اکابرین ہمیشہ سے ختم نبوت کے عقیدہ کا تحفظ کرتے آئے ہیں‘ ہم بھی اور ہماری نسلیں بھی جماعت کے پلیٹ فارم سے اس کا تحفظ کریں گی۔ ان شاء اللہ !

یہ پڑھیں:            تحفظ ناموس صحابہ سیمینارز گوجرانوالہ

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ جناب مولانا محمد نعیم بٹ نے اپنے خطاب میں پاکستان میں قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت قادیانیت نوازی ترک کرے۔ قادیانی اسلام کے ساتھ ساتھ ملک کے بھی غدار ہیں۔ ان کا ہر جگہ اور ہر فورم پر محاسبہ کیا جانا چاہیے۔

مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ حافظ محمد یونس آزاد نے اپنے خطاب میں ختم نبوت کے حوالہ سے جماعت کا منہج‘ موقف اور خدمات کا تذکرہ بڑی تفصیل سے کیا۔ انہوں نے حاضرین کانفرنس سے عقیدہ ختم نبوت کی خاطر مر مٹنے کا حلف بھی لیا اور کہا کہ ان شاء اللہ امیر محترم پروفیسر ساجد میر کی ہدایت پر ختم نبوت کے چوکیدار بیدار ہیں اور ہم قطعا کسی کو اس میں نقب لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ فیصل افضل شیخ نے نوجوانوں کو ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اٹھنے اور قربانیاں دینے کے لیے پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے بھی اس موقع پر ہر قسم کی قربانی دینے کا اعادہ کیا۔

کانفرنس سے ان کے علاوہ مولانا یٰسین حیدر ناظم تبلیغ اہلحدیث یوتھ فورس مولانا عبدالرحیم کلیم آف ڈیرہ غازیخان مولانا ابراہیم محمدی‘ مولانا بنیامین عابد نائب ناظم پاکستان‘ مولانا سرفراز خان فاروقی ناظم مرکزیہ ہزارہ اور مولاناقاری عبد الحفیظ تحصیل امیر مرکزیہ ایبٹ آباد اور مولانا الیاس مشتاق امیر مرکزیہ ایبٹ آباد مولانا عتیق الرحمن  سینئر نائب امیر مرکزیہ ایبٹ آباد  اور مولانا خورشید خان صدر اہلحدیث یوتھ فورس کے پی کے اورمولاناقاری رشید احمد نے تحفظ ختم نبوۃ  اور تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت کے عنوانات پر پر خطابات فرمائے۔ ختم نبوۃ کانفرنس ہر لحاظ سے کامیاب رہی اور ہزاروں کی تعداد میں سامعین کے جم غفیر سے پورا پنڈال بار بار صحابہ صحابہ کے نعروں سے گونجتا رہااس ختم نبوۃ کانفرنس میں تمام جماعتوں اور مسالک کے ذمہ داران اساتذہ طلبہ علماء وکلاء تاجروں اورسیاسی قائدین نے بھر پور شرکت کی اور یہ کانفرنس نماز ظہر سے مغرب جاری رہی۔

مرکزی قائدین کاتبلیغی کارواں اگلے دن یعنی ۲۱ ستمبر ۲۰۲۰ء بروز سوموار بعداز نماز ظہر مانسہرہ کی طرف رواں دواں ہوا اور مانسہرہ شہر کی شاہراہ ریشم پر واقع مسجد توحید میں ہونے والی عظمت قرآن کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچا وہاں کی مقامی جماعت کے ذمہ داران حاجی محمد فاروق امیر مرکزیہ مانسہرہ اورمولانا ولی الرحمن ناظم مرکزیہ مانسہرہ اور یوتھ فورس کے سربراہ حاجی کامران ہارون نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے قائدین کا استقبال کیا یہ کانفرنس نماز ظہر سے شروع ہو کر عصر کے بعد تک جاری رہی اور ہر لحاظ کامیاب رہی اسکے اختتام پر مرکزی قائدین کا تبلیغی کارواں ہری پور ہزارہ کی جانب روانہ ہوا ہری پور شہر میں مرکزی جامع مسجد اہلحدیث میں ہونے والی عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرس میں شرکت کے لیے پہنچا اس تبلیغی کارواں میں مجاہد ان تھک غازی اسلام عظیم مذہبی سکالر جناب رانا شفیق خان پسروری ایڈیشنل ناظم مرکزیہ پاکستان مولانا مفتی مبشر احمد ربانی اورمولانا بنیامین عابد حفظہم اللہ تعالی بھی شریک ہوئے۔

یہ پڑھیں:            اجلاس کابینہ وعاملہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب

قائدین کے ہری پور  پہنچنے پر مقامی جماعتی ذمہ داران نے پرتپاک استقبال کیا عظمت صحابہ واہل بیت کانفرنس بعد ازنماز عشاء شروع ہوئی اور رات گئے تک جاری رہی جناب رانا شفیق خان پسروری‘ حافظ عبدالباسط شیخوپوری ناظم تبلیغ پاکستان سمیت دیگر تمام خطباء نے بڑے ہی مدلل انداز میں عظمت صحابہ واہل بیت کے عنوان پر خطاب فرمایا اس کانفرنس کے اختتام پر یہ کامیاب تبلیغی دورہ مکمل ہوا۔ اس عظیم الشان تبلیغی دورہ میں ناظم تبلیغ پاکستان باوجود علالت طبع کے شریک رہے اور بھر پور خطابات بھی فرمائے۔


No comments:

Post a Comment

Pages