الیکشن کے نتائج چوری کرنا سب سے بڑی کرپشن ہے: پروفیسر ساجد میر - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Sunday, October 04, 2020

الیکشن کے نتائج چوری کرنا سب سے بڑی کرپشن ہے: پروفیسر ساجد میر

الیکشن کے نتائج، نتائج چوری، بڑی کرپشن، الیکشن کے نتائج چوری کرنا سب سے بڑی کرپشن ہے: پروفیسر ساجد میر


الیکشن کے نتائج چوری کرنا سب سے بڑی کرپشن ہے: پروفیسر ساجد میر

 مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر  علامہ ساجد میر﷾ نے کہا ہے کہ ’’الیکشن کے نتائج چوری کرنا سب سے بڑی کرپشن ہے۔ہمیں فیصلہ کرناہو گا حکومت عوام کے نمائندوں نے کرنی ہے یا غیر جمہوری اداروں نے۔ اے پی ڈی ایم کے جلسوں میں بھرپور شرکت کرے گی۔جمہوری قوتوں کے متحد ہونے کا وقت آگیا ہے۔جعلی حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں۔مولانا فضل الرحمن کو متفقہ طور پر اے پی ڈی ایم کا صدر بنایا ہے۔جو باتیں آج نوازشریف کررہے ہیں وہ عمران خان بھی کیا کرتے تھے۔الیکشن کے نتائج چوری کرنا سب سے بڑی کرپشن ہے۔ہمیں فیصلہ کرناہو گا حکومت عوام کے نمائندوں نے کرنی ہے یا غیر جمہوری اداروں نے۔‘‘

یہ پڑھیں:            شعائر اسلام کے تحفظ کی خاطر حالیہ بیداری

اس امر کا اظہار انہوں نے مرکز اہل حدیث راوی روڈ  میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلا س  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اے پی ڈی ایم کی تحریک میں شرکت کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ علامہ ساجد میر نے کہا کہ ’’جلسوں میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی تمام ذیلی تنظیمیں بھی شریک ہو ں گی۔‘‘

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  علامہ ابتسام الٰہی ظہیرنے کہا کہ ’’موجودہ حکومت نے دینی اقدار کو مسخ کیا ہے۔شعائر اسلام  اور حدود اللہ کا مذاق اڑانے والوں کی سرپرستی کی ہے۔ہماری جنگ اسلام اور ملک دشمنوں کے خلاف ہے،ہم اپنے نظریات اوراصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔‘‘

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ ’’قرآن وسنت کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔‘‘

رانا شفیق خاں پسروری نے کہا کہ ’’موجودہ حکومت جب سے برسراقتدار آئی ہے،ملک کی نظریاتی شناخت مٹ رہی ہے۔عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کاشکار کردیا گیا ہے۔یہ حکومت پوری قوم پر بوجھ بنی ہوئی ہے۔اس سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔‘‘

یہ پڑھیں:            تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت سیمینارز ... گوجرانوالہ

اجلاس سے حافظ فیصل افضل شیخ،حافظ سلمان اعظم،قاری صہیب میر محمدی، عتیق اللہ عمر نے بھی خطاب کیا۔

 

درس بخاری شریف


دینی مدارس کے طلبہ کے لیے انتہائی مفید


No comments:

Post a Comment

Pages