پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ہیں - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Saturday, October 17, 2020

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ہیں

پی ڈی ایم,مولانا فضل الرحمن,پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن


پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ہیں

تحریر: مولانا عبدالرحمن ثاقب سکھر

 

بعض لوگ جہالت اور تعصب میں ڈوبے رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی اسی جہالت کے سمندر میں غرق دیکھنا چاہتے ہیں۔ تعصب پٹی ان کی آنکھوں پر باندھ کر حقائق کو مسخ کرتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹا پراپیگنڈا کرتے ہیں۔  ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر اختلاف ہوسکتا ہے۔ اختلاف رائے کوئی بری بات نہیں ہے لیکن حقائق کو مسخ کرنا قطعاً درست نہیں ہوسکتا۔

کچھ جہلا چند دنوں سے قائد اہل حدیث علامہ پروفیسر ساجد میر صاحب ﷾ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے بارے بدزبانیاں کررہے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ ان کی ڈوریاں کہاں سے ہلتی ہیں اور ڈوریاں ہلانے والوں کے نظریات سے بھی ہم واقف ہیں کہ کس طرح سے انہوں نے قلابازیاں کھائیں۔ پہلے حرام اور وہی چیز کس طرح سے حلال ہوئی۔

دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں بننے والے نئے اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صاحب منتخب ہوئے ہیں۔ جو کہ ایک دینی جماعت کے امیر ہیں اور حالات نے سیاسی جماعتوں کو مجبور کردیا ہے کہ اب وہ دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کے پیچھے چلیں۔ یہ مذہبی جماعتوں اوران کے نظریات کی جیت ہے۔

اب ساری سیاسی جماعتیں مولانا فضل الرحمن صاحب کے پیچھے چلیں گے۔ علماء کرام نے اپنی جدوجہد اور تگ و تاز سے ثابت کردیا ہے کہ علماء کرام صرف مساجد و مدارس کے اچھے منتظم ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان کے بھی شہسوار ہیں اور وہی قیادت کے اہل ہیں۔   اور اگر مولانا فضل الرحمن صاحب کی سربراہی باقی جماعتیں اتحادی بنتی ہیں تو اس سے پی ڈی اے کی سربراہ پر کوئی قدغن نہیں۔  ایسے لوگوں کے لیے واضح بات ہے کہ اس اتحاد کا سربراہ مولانا فضل الرحمن صاحب ہیں نہ کہ عورت ہے۔ لہٰذا وہ پس پردہ رہ کر حقائق کو مسخ کر کے جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے سے باز آجائیں اور حقیقت کو تسلیم کر لیں۔

دوسری طرف ہم اپنے ذمہ دار ہمدرد بھائیوں سے بھی گذارش کریں گے کہ وہ کسی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار ہو کر اپنے اندر علماء بارے بدگمانیوں کو جگہ نہ دیں۔ کیونکہ ’’حق کے مقابلے میں بدگمانیاں کبھی بھی مستغنی نہیں کرتیں۔‘‘

 

No comments:

Post a Comment

Pages