مرکزی جمعیۃ گوجرانوالہ کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا صوبائی اجلاس 20-24 - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Friday, October 30, 2020

مرکزی جمعیۃ گوجرانوالہ کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا صوبائی اجلاس 20-24

ھفت روزہ اھل حدیث, ہفت روزہ اہل حدیث, اھلحدیث, اہلحدیث, اہل حدیث, اھل حدیث, مرکزی جمعیۃ گوجرانوالہ کی میزبانی میں PDM کا صوبائی اجلاس
 

مرکزی جمعیۃ گوجرانوالہ کی میزبانی میں PDM کا صوبائی اجلاس

 

رپورٹ: حافظ محمد عباس راشد (ناظم نشر واشاعت سٹی گوجرانوالہ)

مورخہ 13اکتوبر بروز منگل کو مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی کی میزبانی میں نئے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا صوبائی اجلاس مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری PDM) کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

یہ پڑھیں:            مرکزی ناظم اعلیٰ وصوبائی قائدین کا دورۂ ساہیوال

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثنائاللہ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر قمر الزماں کائرہ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منظورمینگل۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی امیر مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمان۔ قومی وطن پارٹی کے راہنما ملک آفتاب۔ جمعیت علمائے پاکستان کے ڈاکٹر جاوید اختر سمیت دیگر پارٹیز کے وفود نے شرکت کی۔ جبکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا شفیق خان پسروری۔ صوبائی امیر وناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی۔ حافظ محمد یونس آزاد۔ نائب ناظم مالیات حاجی محمد نواز مغل۔ سٹی امیر حافظ سعید کلیروی۔ سٹی ناظم مولانا محمد ابرار ظہیر۔ سرپرست شہری جمعیت مولانا محمد صادق عتیق۔ صاحبزادہ حافظ محمد عمران عریف۔ ناظم مالیات عبدالرحمان بٹ۔ حاجی محمد یوسف کھوکھر۔ امتیاز محمدی۔ حافظ عبدالغفار ثاقب اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما میاں جاوید لطیف۔ مخدوم جاوید ہاشمی۔ مریم اورنگزیب۔ انجینئر خرم دستگیر۔ ایم پی ایز محمد توفیق بٹ۔ نواز چوہان۔ وقار حسین۔ وکلاء راہنما مرزا نور محمد۔ سابق مئیر شیخ ثروت اکرام۔ پیپلز پارٹی کے ودود حسن ڈار۔ ارشاد اللہ سندھو۔جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر شاہ زماں سمیت بیسیوں کارکنان اورعہدے داران شریک ہوئے۔

اجلاس میں 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔حکومتی ہتھکنڈوں کیخلاف اپنے عزم کو دہرایا گیا۔ اس امر کا فیصلہ کیا گیا کہ اگر جلسہ کی باضابطہ اجازت نہ دی گئی تو اپنا قانونی وآئینی حق لیا جائے گا۔ جلسہ کیلئے سٹیڈیم نہ دیا گیا تو پورا جی ٹی روڈ جلسہ گاہ بنائیں گے۔

یہ پڑھیں:            محبت صحابہ واہل بیت ریلی ... آنکھوں دیکھا حال

اس موقع پرناظم اعلیٰ مرکزیہ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اعلان کیا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے کارکنان 16 اکتوبر کے جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے۔ یہ جلسہ وطن عزیز کی نہ صرف سیاست کارخ موڑ دے گا بلکہ موجودہ فسطائی حکومت کے خاتمے میں ممد ومعاون ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان مضبوط جمہوری حکومت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ پی ڈی ایم کی تحریک ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سٹینڈ لے چکی ہے۔


No comments:

Post a Comment

Pages