تحریک عظمت صحابہ واہل بیت اور مرکزی جمعیت گوجرانوالہ کا کردار 26-20 - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Friday, November 13, 2020

تحریک عظمت صحابہ واہل بیت اور مرکزی جمعیت گوجرانوالہ کا کردار 26-20

ھفت روزہ, اھل حدیث, اھلحدیث, اہل حدیث, اہلحدیث, عظمت صحابہ واہل بیت,
 

تحریک عظمت صحابہ واہل بیت] اور مرکزی جمعیت گوجرانوالہ کا کردار

 

رپورٹ: جناب میاں اعجاز احمد‘ میڈیا ایڈوائزر ضلع گوجرانوالہ

محرم الحرام میں بعض شرپسند عناصر کی طرف سے کائنات کی پاکباز ہستیوں پر بد زبانی کی گئی جس کی وجہ سے حب صحابہؓ سے سرشار ہر فرد وبشر تڑپ اُٹھا۔ ملک بھر میں عظمت صحابہ واہل بیتؓ کے موضوع پر ریلیوںئ کانفرنسوں اور سیمینارز کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا جس نے امت مسلمہ کے اہل سنت مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا۔

یہ پڑھیں:  محمد صحابہ واہل بیت ریلی ... لمحہ بہ لمحہ

مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گوجرانوالہ نے جامع مسجد بلال اہل حدیث کھیالی میں ضلعی کابینہ وتحصیلی امراء‘ ناظمین وخازنین کا اہم ہنگامی اجلاس طلب کیا جس کی صدارت قاری ممد حنیف ربانی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گوجرانوالہ نے کی۔ اجلاس میں پروفیسر حافظ عبدالسترا حامد‘ مولانا محمد ابراہیم محمدی‘ قاری عصمت اللہ ظہیر‘ حافظ عبدالرزاق‘ حافظ طارق سعید‘ حافظ محمد داؤد رڑیالوی‘ رانا عبدالجبار ساجد‘ حافظ سرفراز نجمی‘ مولانا احتشام الحق بھوپال‘ حافظ محمد عمران ربانی‘ میاں اعجاز احمد‘ مولانا اقبال شہزاد‘ پروفیسر حامد الرحمن‘ مرزا جاوید اقبال‘ قاری ناصر محمود ربانی‘ حافظ خلیل احمد بٹ‘ سید مدثر شاہ بخاری‘ سید بلال طاہر‘ قاری عمر فاروق طور‘ مولانا امیر حمزہ طور‘ حافظ مرتضی یزدانی‘ حافظ فہیم الرحمن سیف‘ مولانا احسان اللہ گورائیہ‘ سید داؤد اسماعیل شاہ‘ حافظ محمد انور ظہیر‘ حکیم محمد شہباز محمدی‘ سید مصطفی جعفر شاہ‘ حافظ محمد داؤد بن ضیاء‘ مولانا محمد حسین مدنی‘ حافظ عکاشہ شہزاد‘ حافظ اسامہ جمیل ودیگر احباب نے شرکت کی۔

۴ ستمبر کا جمعہ عظمت صحابہ کے عنوان پر پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ کہ ۴ ستمر کو بطور یوم احتجاج منانے کے ساتھ ساتھ خطبات جمعہ میں قرار دادیں پیش کی جائیں۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث گوجرانوالہ شہر کی مشاورت سے احتجاجی پروگرام کل جماعتی مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے انعقاد پذیر ہونا طے پایا۔ ابتدائی میٹنگ گوجرانوالہ میں ہوئی جس میں مولانا قاری محمد حنیف ربانی امیر ضلع‘ مولانا محمد ابراہیم محمدی ناظم ضلع‘ میاں اعجاز احمد (میڈیا ایڈوائزر)‘ سید مدثر شاہ بخاری ناظم تحصیل وزیر آباد‘ حافظ عمران ربانی ناظم تبلیغ ضلع ودیگر احباب شریک ہوئے۔ شہری جمعیت کے پروفیسر قاری محمد سعید کلیروی امیر شہر‘ مولانا ابرار ظہیر ناظم شہر‘ علامہ صادق عتیق‘ حافظ عمران عریف‘ سرپرستان شہر سمیت دیگر احباب شریک ہوئے۔ اس سلسلہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گوجرانوالہ نے ۳ اکتوبر بروز ہفتہ بوقت نماز ظہر جامع مسجد قباء اہل حدیث فیروز والا پل گوجرانوالہ میں ضلعی کابینہ وتحصیلی امراء وناظمین وخازنین کا اجلاس طلب کیا جس میں احباب جماعت نے مشترکہ ریلی کی کاوش کو سراہا۔

یہ پڑھیں:  محبت صحابہ واہل بیت ریلی ... آنکھوں دیکھا حال

اہل حدیث یوتھ فورس ضلع گجرانوالہ نے ۵۰۰ سو افراد کا وعدہ کیا۔ ضلع کی چاروں تحصیلوں سے دو دوہزار افراد لانے کا وعدہ کیا گیا۔ اسی طرح تحصیل نوشہرہ ورکاں‘ تحصیل کامونکی‘ تحصیل وزیر آباد اور تحصیل گوجرانوالہ کے ذمہ داران نے اپنی اپنی تحصیلوں میں میٹنگیں اور اجلاس کیے۔ وہ لوگوں کو ریلی میں شرکت پر تیار کرتے رہے

حضرت الامیر پروفیسر علامہ ساجد میر امیر مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان کے استقبال کی ذمہ داری ضلعی جماعت پر تھی پنڈی بائی پاس پر مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل وزیر آباد اور تحصیل گوجرانوالہ کے ہزاروں افراد نے استقبال کیا۔ امیر محترم پنڈی بائی پاس پہنچے اور ایک پر ہجوم قافلہ کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے۔ ۲۰ منٹ کا سفر ساڑھے تین گھنٹے میں طے ہوا۔ ہزاروں افراد اپنے قائد کے ساتھ جلسہ گاہ کی طرف جا رہے تھے۔ جگہ جگہ لوگوں نے اپنے قائد کا استقبال کیا۔ یہ قافلہ عظیم الشان ریلی کی شکل اختیار کر گیا جو اجتماع گاہ کا حصہ بنا۔

اجتماع گاہ کا اسٹیج تمام مکاتب فکر کے علماء سے بھرا ہوا تھا۔ شیر اہل حدیث مولانا محمد نعیم بٹ‘ مفسر قرآن پروفیسر حافظ عبدالستار حامد‘ قائد ضلع قاری محمد حنیف ربانی‘ مولانا محمد ابراہیم محمدی‘ قاری محمد سعید کلیروی‘ مولانا ابرار ظہیر‘ مولانا سرفراز نجمی‘ مولانا صادق عتیق‘ حافظ محمد عمران عریف‘ مولانا عبدالغفار ثاقب‘ مولانا منیب الرحمن راسخ سمیت دیگر علماء اہل حدیث اسٹیج کی زینت تھے اور اپنے اپنے انداز میں گفتگو کی اور ہزاروں افراد کے جذبات کو گرمایا۔ خصوصا قائدین ضلع قاری محمد حنیف ربانی اور مولانا ابراہیم محمدی نے جاندار شاندار خطابات کیے۔

یہ پڑھیں:   شعبہ تبلیغ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام دورہ ایبٹ آباد

قائد اہل حدیث پروفیسر علامہ ساجد میر ریلی اور اس پروگرام کے مرکزی قائد تھے آپ نے اپنے قائدانہ خطاب میں عظمت صحابہ کی اس تحریک کو ایمان کی حرارت قرار دیا۔ حب صحابہؓ کے جذبہ کو سلام عقیدت پیش کیا اور دشمنان صحابہؓ کو للکارا اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی خبردار کیا۔ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر چیف آرگنائزر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے خطاب کیا اور خوب خطاب کیا۔ لوگوں کے جذبات کو خوب گرمایا اور عظمت صحابہ کے لیے قانون بنانے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔


No comments:

Post a Comment

Pages