ناظم اعلیٰ پنجاب مولانا محمد یونس آزاد کا دورۂ لیہ 20-27 - ھفت روزہ اھل حدیث

تازہ ترین

Friday, November 27, 2020

ناظم اعلیٰ پنجاب مولانا محمد یونس آزاد کا دورۂ لیہ 20-27

ھفت روزہ, ہفت روزہ, اھل حدیث, اہل حدیث, اھلحدیث, اہلحدیث, ناظم اعلیٰ پنجاب مولانا محمد یونس آزاد کا دورۂ لیہ,
 

ناظم اعلیٰ پنجاب مولانا محمد یونس آزاد کا دورۂ لیہ

 

رپورٹ: حافظ نعیم عباس‘ ناظم نشر واشاعت ضلع لیہ

مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع لیہ کے زیر اہتمام مرکز ابی بکرالاسلامی چوک اعظم میں 6نومبر کے خطبہ جمعۃ المبارک کے لئے قائد پنجاب مولانا یونس آزاد شیخ محمد بلال اظہر ناظم لیہ کی دعوت پر چوک اعظم تشریف لائے۔ مرکز تشریف آوری پر مولانا محمد سلیمان دانش‘ حافظ زبیر شاہین اعظمی اور مولانا محمد رمضان نے احباب جماعت کے ساتھ بھرپور استقبال کیا۔

یہ پڑھیں:   مرکزی ناظم اعلیٰ وصوبائی قائدین کا دورۂ ساہیوال

جمعہ کے اجتماع میں قائد پنجاب نے شاندار دلائل سے مزین گفتگو فرمائی اور علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے والے احباب کے دلوں کو قرآن وسنت کی روشنی سے منور کیا۔

اس کے بعد شام کا پروگرام حافظ اشتیاق احمد امیر لیہ کے پاس جامع مسجد محمدی پل لیہ مائنرمیں تھا.جہاں الحمدللہ قائد محترم سے ملاقات کے لئے کابینہ کے ارکان اور معززین جماعت نے شرکت کر کے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سے اپنی بھرپور وابستگی کا ثبوت دیا۔

قائد محترم حافظ یونس آزاد نے تحفظ ناموس رسالت کے موضوع پر اپنے مخصوص اندار میں گفتگو کرکے سامعین پر سحر طاری کر دیا اور تمام احباب کو مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کی دعوت دی اور کہا کہ دفاع صحابہ کا معاملہ ہو‘ تحفظ ناموس رسالت کا  استحکام پاکستان کی بات ہو یا  کشمیر کا مسئلہ ہو الحمدللہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ہر ایشو پہ اپنا کردار ادا کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔ 

یہ پڑھیں:   تحفظ شعائر اسلام سیمینار

آخر میں حافظ اشتیاق احمد امیر ضلع لیہ نے اپنے قائد کا اپنی طرف سے اور اپنی پوری جماعت کی طرف سے شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی مصروفیت کے باوجود ہماری دعوت پر دوردراز علاقہ ضلع لیہ میں تشریف لائے۔ قائد پنجاب کی دعا پر اس پروگرام کا اختتام ہوا۔


No comments:

Post a Comment

Pages